Monday, 16 September 2024, 11:49:09 pm
 
کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب
September 06, 2024

آج صبح کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد کی گئی۔

پاکستان ائر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے بابائے قوم کے مزار پر گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کے ائیر آفیسر کمانڈنگ ، ائیر وائس مارشل شہریار خان ستارہ امتیاز ملٹری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

انہو ں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات درج کئے۔