Thursday, 26 December 2024, 04:47:21 pm
 
حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی
June 15, 2024

دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاج،حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کیلئے میدان عرفات میں جمع ہوئے۔

حجاج نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنا جس کا ترجمہ پچاس زبانوں میں کیا گیا تھا۔ مسجد الحرام کے امام ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیا۔ بعد میں حجاج کرام نے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں۔

حجاج کرام اب مزدلفہ جائیں گے جہاں وہ کنکریاں جمع کریں گے اور منیٰ واپس جا کر شیطان کو علامتی طور پر کنکریاں ماریں گے۔

حجاج کرام اس کے بعد واپس جا کر عید کی نماز ادا کریں گے اور قربانی کریں گے۔