Thursday, 26 December 2024, 05:17:46 pm
 
لاکھوں حجاج کا وقوف عرفہ
June 15, 2024

لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے لاکھوں حجاج نے آج سہ پہر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کردیا ۔

میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج میں شیخ MAHER AL MUAIQLY نے مسلمانوں پراپنی صفوں میں اتحاد پید اکرنے پرزوردیا اورکہا کہ یہ یقینا امت مسلمہ کی نجات کا ذریعہ بنے گا اوراختلاف وتقسیم کا سدباب بھی ہوگا۔

خطبے میں اﷲ پر ایمان اطاعت خداوندی اور اسلام کے بنیادی ارکان پر روشنی ڈالی جو مسلمانوں کے ایمان کومضبوط کرتے ہیں۔

شیخ مہر بن حمد الموکلی نے قرآنی تعلیمات کو انسانیت کیلئے رہنمائی اور فضل کا ذریعہ قراردیا جن کا مقصد ان کے اعمال درست کرنا اورسچائی کی جانب لے جانا ہے ۔انہوں نے قرآن کی تعلیمات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جو زیادہ متقی ہیں اورجو نیک کام کریںگے ان کیلئے اجر عظیم کا وعدہ ہے ۔اسلام کے بنیادی عقیدے کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ مہر نے اﷲ کی وحدانیت اور حضرت محمد ۖ کی رسالت کی گواہی دی۔انہوں نے خطبے کے آخر میں لوگوں کو تاکید کی کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں ، ناحق قتل نہ کریں اور انصاف پر مبنی فیصلے کریں۔حجاج کرام نے ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کیں۔میدان عرفا ت میں قیام کے بعد حجاج کنکریاں اکٹھی کرنے کیلئے مزدیفہ جائیںگے جو وہ منیٰ میں علامتی طورپر شیطانوں کو ماریں گے ۔اس کے بعد حجاج عیدالاضحی کے موقع پر تین دن کیلئے منیٰ واپس آئیںگے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیروی میں جانور قربان کریںگے ۔