Tuesday, 17 September 2024, 12:00:05 am
 
وزیراعلیٰ سندھ نے ارشد ندیم کو پانچ کروڑ کا انعامی چیک پیش کردیا
August 15, 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پانچ کروڑ روپے انعام کا چیک دیا ہے۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی دعوت پر آج کراچی میں وزیراعلیٰ ہاوس کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ قوم کا فخر بڑھانے پر سندھ ارشد ندیم کی حمایت کرتا رہے گا انہوں نے ارشد ندیم کے کوچ کے لئے پچاس لاکھ روپے کی رقم کا بھی اعلان کیا۔