Thursday, 07 December 2023, 07:15:26 pm
فلمی موسیقارفیروزنظامی کی برسی
November 15, 2023

معروف فلمی موسیقار اور ڈائریکٹر فیروز نظامی کی آج اڑتالیسویں برسی منائی جارہی ہے۔

 وہ انیس سو دس میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

 فیروز نظامی نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم استاد عبدالوحید خان سے حاصل کی جس کی بدولت وہ کیرانہ گھرانے کے ایک ماہر کلاسیکل موسیقار بنے ۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1943ء میں کیا۔

 تقسیم ہند کے بعد فیروز نظامی لاہور آگئے اور پاکستانی فلمی صنعت  سے وابستہ ہوگئے وہ مشہور زمانہ پنجابی فلم چن وے کی موسیقی ترتیب دے کر فلمی دنیا میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

 فیروز نظامی 1975 میں آج کے روز انتقال کر گئے۔