خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری پرائمری سکولوں کے طالب علموں کو مفت کھانے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت پشاور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پروگرام کے تحت صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے پرائمری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ ابتدائی طور ایبٹ آباد اور سوات میں بطور پائلٹ پراجیکٹ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔
پروگرام کے تحت تقریباً70 ہزار بچوں کو روزانہ مفت اور معیاری کھانا فراہم کرنے کی تجویز ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ پروگرام موجود صوبائی حکومت کا ایک اور اہم فلاحی اقدام ہے۔