Friday, 22 November 2024, 10:56:01 pm
 
ترک سرمایہ کار پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سےفائدہ اٹھائیں،صدر
August 16, 2021

صدرڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے سرمایہ کاروں پرزور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے کاروبار کیلئے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی، صنعت اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترکی کی بڑی کمپنیوں کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا جنہوں نے پیر کے روزاستنبول میں ان سے ملاقات کی۔جغرافیائی معیشت کے بارے میں پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کرتے ہوئے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تاجربرادری کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی غرض سے حکومت کے اقدامات کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ترکی کے تاجروں نے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے اپنی مہارت اور مشاورت کی پیشکش کی۔وفود نے صدر کو پاکستان میں ترکی کے سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور صدر نے ان کے مسائل جلد حل کرانے کا یقین دلایا۔