چین نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی حکومت کا چین کے ساتھ عملی تعاون اوران کی موثر کوششوں کوسراہا ۔
آج (جمعرات )بیجنگ میں روزانہ کی پریس بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ZHAO LIJIAN نے کہاکہ سد ابہار تذویراتی تعاون کے شراکت دار کی طرح دونوں فریقوں نے ہمیشہ اقتصادی اورتجارتی تعاون پرانحصار کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کئی برس سے چین پاکستان کا سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اعلی معیار کے سی پیک منصوبے میں پیشرفت اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔