Wednesday, 23 April 2025, 12:41:13 pm
 
وزیراعظم کا چین سے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزم
April 22, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے ساتھ خلائی ٹیکنالوجی، خلائی سٹیلائٹ، ٹیلی مواصلات اور سٹیلائٹ انٹر نیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں چین کی خلائی ٹیکنالوجی کمپنی Galaxy Space کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے۔

محمدشہباز شریف نے کہا کہ چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور تذویراتی شراکت دار ہے۔

گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی صنعت میں سرمایہ کاری اور پاکستانی خلائی ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی مواصلات کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔