Wednesday, 23 April 2025, 12:04:33 pm
 
نہروں کا مسئلہ آئین کے مطابق حل کیا جائے گا،وفاقی وزیرقانون
April 22, 2025

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینٹ کو یقین دلایاہے کہ نہروں کا مسئلہ آئین کے مطابق اور سندھ کی حکومت سے صلاح مشورے کے ذریعے حل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے اسلا م آباد میں سینٹ کے اجلاس میں پانی کے مسئلے پر حزب اختلاف کے ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ کے سرکردہ رکن اور مشیر رانا ثناء اللہ خان نے سندھ کی حکومت سے باضابطہ رابطہ کرکے یقین دلایاہے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں زورزبردستی سے کام نہیں لیا جائے گا۔

ایوان میں پوپ فرانسس کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ایوان کا اجلاس اب جمعے کی صبح ساڑھے دس بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔