Friday, 22 November 2024, 11:03:02 am
 
وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 16, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ آج(جمعرات) دوشبنے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری ، توانائی ، دفاع اور عوامی سطح کے رابطوں سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرناچاہتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ باہمی تجارت اورتوانائی میں تعاون کومزید فروغ دینا چاہتا ہے ۔دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی اور عالمی امور پرمشاورت جاری رکھنے پراتفاق کیا۔