منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے اہم فیصلوں کی بدولت ملکی معیشت میں ترقی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر کم ہوکر واحد عدد پر آگئی ہے اور برآمدات میں چودہ فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اس امر کو اجاگر کیا کہ آئی ٹی کی برآمدات میں بھی تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ سعودی عرب' متحدہ عرب امارات' کویت' قطر اور آذربائیجان سمیت دوست ممالک نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں29ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کی ہے۔