Friday, 22 November 2024, 07:56:44 am
 
بیلاروس کے صدر پیر سے پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
November 21, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پیر سے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات اور دوطرفہ تعاون کے شعبوں پر بات چیت کریں گے۔

دورے کے دوران کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر بھی بات چیت کی جائے گی۔