اطلاعات ونشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اقتصادی وژن کے تناظر میں پاکستان سی پیک منصوبے کو وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ ملانے کا خواہاں ہے۔
آج(جمعرات) دوشنبے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پہلے ہی وسط ایشیائی ملکوں کی شمولیت پر زور دیتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ ریل اور سڑک کے ذریعے رابطے سے خطے میں روابط میں اضافہ ہوگا۔وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہوگی انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ بین الاقوامی تعاون سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔