Saturday, 27 July 2024, 08:06:20 am
رواں سال پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا ہے ، علی جان خان
September 16, 2023

پنجاب کے سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا ہے کہ رواں سال پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا ہے ۔

انہوں نے آج (ہفتہ) کوایک بیان میں کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبے بھر میں ڈینگی کے ایک سو چار نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر دوہزار پانچ سو ستاون ہوگئی ہے ۔

علی جان خان نے کہا کہ اس وقت پورے پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج ایسے مریضوں کی تعداد ایک سو تیرہ ہے جن کی حالت تسلی بخش ہے ۔

انہوں نے شہریوں سے کہاکہ ڈینگی سے بچنے کیلئے اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔