Thursday, 19 September 2024, 06:21:35 am
 
عید میلاد النبی ۖ کل مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی
September 16, 2024

عید میلاد النبی ۖ کل (منگل) مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا۔فجر کی نماز میں مسلم اُمّہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی خوشحالی کی دعائیں مانگی جائیں گی۔ کل ملک میں عام تعطیل ہو گی۔وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اسلام آباد میں سیرت کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ ریڈیو پاکستان اپنے قومی نشریاتی رابطے پر صبح نو بجکر پانچ منٹ سے اختتام تک کانفرنس کی کارروائی نشر کرے گا۔دوسری جانب وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام آج شام اسلام آباد میں محفل نعت اور سیرت کی انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔