Thursday, 19 September 2024, 08:58:08 pm
 
آرمی چیف کا روس کے ساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
September 18, 2024

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے آج راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ان سے ملاقات کی۔

دونوں فریقین نے متعدد شعبوں میں سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔