Thursday, 19 September 2024, 08:57:34 pm
 
نو مئی کے واقعات تحریک انصاف کی سوچی سمجھی سازش تھی،دانیال چوہدری
September 18, 2024

فائل فوٹو

اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ رئوف حسن اور جبران الیاس کے درمیان خفیہ پیغامات سامنے آنے سے اِس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ نو مئی کے واقعات تحریک انصاف کی سوچی سمجھی سازش تھی۔

ایک نجی چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پیغامات ظاہر کرتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود بخود نہیں ہوا تھا بلکہ یہ ایک سوچی سمجھی کارروائی تھی جس کا مقصد فوج اور ریاستی اداروں کو نقصان پہنچانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کے باوجود اُن کی کوششیں ناکام ہوں گی اور وزیراعظم کی قیادت میں ملک سیکیورٹی اور اقتصادی چیلنجوں پر قابو پا لے گا۔