Thursday, 19 September 2024, 09:00:50 pm
 
پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس شمشیرنے خلیج عمان میں آپریشن "ٹیلون گرپ"میں حصہ لیا
September 18, 2024

پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس شمشیر نے خلیج عمان میں آپریشن TALON GRIP میں حصہ لیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پی این ایس شمشیر اس وقت خلیج عمان میں علاقائی بحری سلامتی گشت پر مامور ہے۔

پی این ایس شمشیر ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پروٹوکول کے حوالے سے علاقائی شراکت داروں اور دوست ممالک کے ساتھ آپریشن ٹیلن گرِپ میں حصہ لے رہا ہے۔

اس کے علاوہ پی این ایس شمشیر برطانیہ کی را ئل نیوی کے ایچ ایم ایس LANCASTER کے ساتھ بھی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔

اِن مشقوں کا مقصد دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعاون کو بہتربنانا اور خطے میں مشترکہ کاروائیاں کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے۔