Thursday, 19 September 2024, 09:01:02 pm
 
پاکستان، روس کے درمیان دوطرفہ تعاون کےمواقع موجود ہیں، نائب وزیراعظم
September 18, 2024

 روسی ہم منصب ALEXEI OVERCHUK کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید توسیع دینے کے امکانات پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان گزشتہ برس دوطرفہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک کی سطح پر پہنچ گیا تھا اور نقل و حمل اور دوسرے متعلقہ معاملات پر کام کرتے ہوئے تجارتی تعلقات کو وسعت دینا دونوں ملکوں کی ترجیح ہے۔

روسی نائب وزیراعظم نے کہا انہوں نے پاکستان اور یورپی و ایشیائی اقتصادی یونین میں اشتراک عمل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ یونین آرمینیا، بیلاروس، قازقستان، CAUCASIA اور روس پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے پاکستان اور اِن پانچ ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر عملدرآمد کے مواقع پر بھی بات چیت کی ہے۔

روسی نائب وزیراعظم نے کہا ہم اِس معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔