Thursday, 19 September 2024, 06:12:15 am
 
اصلاحات کامقصداداروں کی کارکردگی کوبہتربنانا ہے،وزیرخزانہ
September 16, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں کے حوالے سے اصلاحات کا مقصد اداروں کی کارکردگی اور مالیاتی استحکام کو بہتر بنانا ہے۔

وہ اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرMASATSUGU ASAKAWA کے اعزاز میں دی گئی ضیافت سے خطاب کررہے تھے۔

وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان کی طویل شراکت داری اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں بینک کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے بنیادی ڈھانچے، توانائی، تعلیم اور سماجی ترقی جیسے کلیدی شعبوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل مالی امداد کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں نجی شعبے کے ساتھ بھی ملکر کام کرے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اے ڈی بی کے صدر ASAKAWA نے ریاستی ملکیتی اداروں کے بارے میں جاری اصلاحات اور ملک کے مالیاتی طریقہ کار کو مضبوط بنانے کیلئے اپنے تعاون کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کلیدی مالیاتی معاہدوں میں شفافیت اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کو سراہا۔