Thursday, 19 September 2024, 06:03:36 am
 
معاشی اشاریوں میں حالیہ بہتری انتہائی خوش آئند ہے،وزیراعظم
September 16, 2024

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ 

وفد میں اراکین قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سید نوید قمر اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔

وزیراعظم نے وفد سے بات چیت میں کہا کہ معاشی اشاریوں میں حالیہ بہتری انتہائی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ پچھلے کئی سالوں میں پہلی بار افراط زر کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کی ہے جس سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے جو عوام کو ریلیف پہنچانے کی حکومتی کوششوں کے حوالے سے ایک اور کاوش ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس کے فضل و کرم سے ملک و قوم کی لیے بتدریج بہتری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔

ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کو وسیع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔