Thursday, 19 September 2024, 05:18:59 am
 
نائب وزیراعظم کا پاکستان ، امریکہ کے درمیان تعمیری روابط کی اہمیت پر زور
September 16, 2024

امریکہ کے نائب وزیرخارجہ JOHN BASS اور نائب پرنسپل اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہرسٹ نے نائب وزیراعظم اسحق ڈار سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

انہوں نے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا۔

اسحق ڈار نے پاکستان اورامریکہ کے درمیان مثبت اورتعمیری اشتراک عمل کی اہمیت پر زوردیا۔