Saturday, 27 July 2024, 06:09:17 pm
پشاور:خفیہ اطلاعات پرکارروائی،4دہشتگردہلاک
November 16, 2023

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور آتش گیر مواد بھی برآمد کیا گیا۔ وہ علاقے میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ایک اور کارروائی میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اعجاز خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔