بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایف سی بلوچستان ( نارتھ )کے زیراہتمام میجر حسیب شہید کی یاد میں کک باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔
چیمپیئن شپ میں کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں مختلف ویٹ کیٹیگریز کے اڑتالیس کھلاڑی شامل تھے۔
تقریب میں مقامی معززین، کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم لورالائی 1 تھی۔