Saturday, 18 January 2025, 04:09:02 pm
 
وزیراعظم کی عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت
January 17, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور گارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تجارتی مراکز سے ٹریکنگ، ٹریسنگ اور سکیننگ کے متروک نظام ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نظام کا نفاذ یقینی بنایا جائے، مواصلات کے مربوط نظام اور کارگو کی بہتر ٹریکنگ سے پاکستان  خطے کے دیگر ممالک کیلئے راہداری تجارت کا مرکز بنے گا۔

انہوں نے کارگو ٹریکنگ کی خدمات مہیا کرنے والے اداروں کی معیار کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹریکنگ کے نظام میں بہتری سے سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے،سمگلنگ روکنے کی بدولت اس سال افغانستان کو 211 ملین ڈالر کی چینی کی برآمد ممکن ہوئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، چیرمین ایف بی آر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی.