Saturday, 18 January 2025, 06:23:01 pm
 
چیئرمین سینٹ کا ملک میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ
January 18, 2025

فائل فوٹو

سینٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے ملک میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج (ہفتہ کو )اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں پولیس فورس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے ملک کے مستقبل کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس امن و امان برقرار رکھنے کیلئے طاقت کا ایک غیر متزلزل ستون ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پوری قوم یکجہتی کے اظہار کیلئے شہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔