Saturday, 18 January 2025, 03:53:18 pm
 
پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پرتوجہ دینے پر اتفاق
January 18, 2025

بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے سیکرٹری دفاع محمد علی سے راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں تمام شعبوں پر محیط دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پرتوجہ مرکوزکی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

معززمہمان نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کیلئے بنگلہ دیش کی خواہش کا اظہارکیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیاجس کا مقصد باہمی فائدہ مند شعبوں کومضبوط کرنے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔