Saturday, 18 January 2025, 05:57:19 pm
 
پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے اپنی پیش قدمی میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے،وزیراعظم
January 18, 2025

فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے اپنی پیش قدمی میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کو عالمی اقتصادی فورم اور ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے پہلے ڈیجیٹل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اقدام کرنے والے ملک کے طور پر دیکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے سرمایہ کاری کے پھلتے پھولتے ہوئے ڈیجیٹل ماحول کی آبیاری کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا جس سے تمام لوگوں کے لیے ڈیجیٹل خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔