صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کوسراہاہے۔
اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے سرغنہ سمیت پانچ خوارج کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔