سٹیٹ بینک نے سینٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔یہ سکہ آج سے سٹیٹ بینک سروسز کارپوریشنز کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کائونٹرز کے ذریعے آج سے جاری کیا جارہا ہے۔یہ سکہ گول شکل کا ہے اور اس کا سائز30 ملی میٹر اور وزن ساڑھے تیرہ گرام ہے جبکہ اس کے اجزاء تانبے اور نیکل پر مشتمل ہیں جس میں75 فیصد تابنا اور25 فیصد نیکل ہے۔