Tuesday, 30 April 2024, 08:57:49 am
اوگرا، پی آر ایل براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی کے تحت جلد ہی معاہدے پر دستخط کریں گے
April 17, 2024

پاکستان کی تیل صاف کرنے والی تین کمپنیاں اٹک آئل ریفائنری، نیشنل آئل ریفائنری اور پاکستان آئل ریفائنری نے برائون فیلڈ ریفائنری پالیسی کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ جلد ایک معاہدے پر دستخط کریں گی۔

اس اقدام سے تیل کشید کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا جس سے ملکی توانائی کے تحفظ اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔گزشتہ برس اگست میں وفاقی کابینہ کی جانب سے برائون فیلڈ پالیسی کی منظوری دی گئی تھی جس کا مقصد موجودہ تیل صاف کرنے والے کارخانوں کو بہتر بنانا، انہیں جدید خطوط پر استوار کرنا اور اُن کی خدمات میں وسعت لانا ہے۔برائون فیلڈ پالیسی معاہدہ تیل صاف کرنے والی کمپنیوں کیلئے اُن کے یورو فائیو کمیلائنٹ فیول کی پیداوار پر پیشرفت کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔