غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے اپنی مسلسل جارحیت میں مزید چودہ فلسطینی شہید کردیے۔
فلسطین کے خبر رساں ادارے وفا نے بتایا ہے کہ جنین کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فورسز نے شہر کے ابن سینا ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارکنوں کو زخمیوں تک طبی امداد پہنچانے سے روک دیا۔
اسرائیلی فوج نے مغربی رملہ کے علاقے نیلین میں کئی گھروں پر حملہ کیا اور اٹھائیس افراد کو گرفتار کردیا۔
غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی افواج کے حملوں میں گیارہ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔