وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز کراچی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم صرف ایک ضرورت نہیں بلکہ یہ ہمارے مذہب کا پہلا حکم بھی ہے۔
انہوں نے کہا تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ہر چیز بدل چکی ہے اور بدلتی دنیا کے ساتھ اپنے آپ کو تبدیل نہ کرنے والے پیچھے رہ گئے ہیں۔
انہوں نے طلباء سے کہا کہ ملک کی ترقی میں موثر کردار ادا کرنے کیلئے دور ٔ حاضر کی تبدیلیوں کو اپنائیں۔
وفاقی وزیر نے کامیاب ہونے والے طلباء میں اسناد جبکہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں تمغے تقسیم کئے۔