پاکستان اور ترکی نے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف مشترکہ طور پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ترک ہم منصب Mevlut Cavusoglu نے منگل کے روز انقرہ میں ایک ملاقات کے دوران نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور ان کے گھروں سے زبردستی بے دخلی کی شدید مذمت کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیلی گولہ باری اور بربریت پر پوری امت مسلمہ صدمہ کی حالت میں ہے۔ترک وزیر خارجہ نے وزرائے خارجہ کی سطح کی او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب اور پاکستان کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کی مستقل اور زبردست حمایت کی تعریف کی۔