Thursday, 12 September 2024, 05:18:16 pm
 
چینی کمپنیوں کاپاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع تلاش کرنے میں اظہاردلچسپی
May 18, 2023

 پاکستان اورچین کااپنی نوعیت کاپہلابزنس فورم انڈسٹریل ری لوکیشن اینڈٹیکنالوجی ٹرانسفر بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہوا۔

فورم کااہتمام پاکستان اورمتحدہ عرب امارات میں قائم ڈی ای اے گروپ آف کمپنیز نے کیا تھا جس کامقصد عالمی اشتراک کے لئے سہولتوں کی فراہمی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیناہے۔

ڈی ای اے گروپ آف کمپنیزکے چیف ایگزیکٹوآفیسراویس میرنے کہاکہ پاکستان چین بزنس فورم کاروباری افراد کوروابط، تجربات کے تبادلے اوراشتراک عمل کے لئے مواقع کی تلاش کیلئے ایک منفردپلیٹ فارم مہیا کررہاہے۔

فورم چین سے مختلف کمپنیوں کوبامقصدبات چیت کے لئے ایک پلیٹ فارم پرجمع کرکے کاروباری تعاون کے لئے نئی راہیں ہموارکررہاہے۔

فورم میں چینی کمپنیوں کی نمایاں دلچسپی دیکھی گئی جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرناچاہتے ہیں۔