Saturday, 27 July 2024, 06:06:09 am
ایشیائی گیمز:پاکستانی کھلاڑی 25مقابلوں میں حصہ لیں گے
September 18, 2023

پاکستان 19 ویں ایشیائی کھیلوں کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں اور عہدیداروں کا 262 رکنی دستہ بھیج رہا ہے جو اس ماہ کی 23 تاریخ سے آٹھ اکتوبر تک چین کے شہر HANG ZHOU میں کھیلی جائیں گی۔

شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے چین کی ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کرکٹ، ہاکی، تیراکی، بیڈ منٹن، مارشل آرٹس سمیت پچیس کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

اس سال پینتالیس ملکوں سے بارہ ہزار پانچ سو کھلاڑی ایشیائی کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔