Saturday, 27 July 2024, 08:53:14 am
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل نیویارک میں ہزاروں مظاہرین کا موسمیاتی تبدیلی کے ہفتے کا آغاز
September 18, 2023

امریکہ میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے پہلے ہزاروں مظاہرین نے موسمیاتی تبدیلی کے ہفتے کاآغاز کیاہے جس کے دوران عالمی رہنمائوں پرزوردیاجائے گا کہ توانائی کے حصول کے لئے کوئلے اورتیل کے روایتی ذرائع کااستعمال ترک کیاجائے۔یہ مظاہرہ ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام کے لئے کام کرنے والے گروپوں کی بین الاقوامی مہم کا حصہ ہے تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات اورعالمی درجہ حرارت میں اضافے کو روکا جاسکے۔مہم کے تحت امریکہ، جرمنی، انگلینڈ ، جنوبی کوریا اوربھارت میں پانچ سوسے زائد مظاہرے کئے جائیںگے۔