Wednesday, 23 October 2024, 05:59:20 am
 
الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہرصورت 26 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
September 18, 2023

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا کام اس ماہ کی چھبیس تاریخ تک مکمل کریں۔

کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست رواں ماہ ستائیس تاریخ تک شائع کی جا سکے گی۔

کمیشن نے آج ایک اجلاس میں حدبندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں اطمینان کا اظہار کیا۔