آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنزنے آج اسلام آباد میں خزانے، محاصل اور اقتصادی امور کی نگران وزیر ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔