Saturday, 27 July 2024, 05:12:29 am
نگران وزیرمنصوبہ بندی کی سماجی و اقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے کردار کی تعریف
September 18, 2023

عالمی بینک کے ایک وفد نے اس کے کنٹری ڈائریکٹرNJAY BENHASSINE کی قیادت میں آج نگران وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے وزیر نے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے دہائیوں سے جاری اہم کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی طرف سے ملک میں ترقیاتی منصوبوں،خصوصاً سیلاب زدہ علاقوں میں منصوبوں کی حمایت جاری رکھی گئی ہے۔

سمیع سعید نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے عالمی بینک کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مثبت کردار کے لئے پرعزم ہے تاکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس موقع پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے مختلف منصوبوں کے پی سی ون کی جلد منظوری دینے پر وزارت منصوبہ بندی کی تعریف کی۔

انہوں نے نگران حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل میں اپنی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔