Monday, 14 October 2024, 09:52:38 am
 
سالانہ نعت خوانی مقابلہ کل ریڈیوپاکستان پشاورمیں منعقدہوگا
September 18, 2023

عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں سالانہ صوبائی مقابلہ نعت خوانی کل(منگل) ریڈیو پاکستان پشاور کے صاحبزادہ عبدالقیوم آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا۔

ریڈیو پاکستان پشاور اور پاکستان ٹیلی ویژن پشاور نے مشترکہ طور پر نعت خوانی کے مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔

نعت خوانی کا مقابلہ مردوں اور خواتین کی چار کیٹیگریز کے درمیان ہو گا۔

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

صوبائی سطح پر مقابلہ جیتنے والے قومی مقابلہ نعت خوانی میں حصہ لیں گے جو ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے زید اے بخاری آڈیٹوریم میں ہو گا۔