وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جانب سے جاپان کیساتھ معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی شدید خواہش کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں جاپان کے سفیر Kuninori Matsuda سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزیراعظم نے علاقائی تناظر میں اس امر پر زور دیا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے وسیع ترمفاد میں ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عالمی برادری کو نئی افغان انتظامیہ کے ساتھ مثبت بات چیت کرتے رہنا چاہئے۔فوری ضروری انسانی امداد فراہم کرنی چاہئے اور افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے ذریعے معاشی بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔وزیراعظم عمران خان نے قومی مفاہمت اور ایک جامع سیاسی ڈھانچے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔جاپانی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے اور خطے اور پوری دنیا میں امن اور استحکام کی حمایت میں مضبوط قیادت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے Technical انٹرن ٹریننگ پروگرام اور مخصوص ہنرمند افرادی قوت پروگرام کے تحت پاکستان سے جاپان کے لئے افرادی قوت کی برآمد پر دونوں فریقوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کو بھی اجاگر کیا۔