Friday, 18 October 2024, 08:26:50 am
 
پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے غربت کا خاتمہ ناگزیر ہے، احسن
October 17, 2024

وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے غربت کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔

جمعرات اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئےاجتماعی کوششیں کرنے پر زوردیا ۔

احسن اقبال نے کہاکہ غربت کے خاتمے کے ہدف کے حصول کیلئے تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سماجی واقتصادی چیلنجوں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے مسائل سے نمٹنے کیلئے کوششیں کررہی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد سے ملک کی مثبت امیج میں مزید بہتری آئی ہیں۔