Tuesday, 22 October 2024, 06:46:27 am
 
نیوزی لینڈ ویمنز ٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا
October 18, 2024

شارجہ میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو8  رنز سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیزکی مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔