Tuesday, 22 October 2024, 06:53:33 am
 
نیوزی لینڈ نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت لیا
October 20, 2024

دبئی میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو32 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔

 ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی۔