وزیراعظم شہبازشریف نے آٹھویں پاکستان سپرلیگ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین' سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلی ' صوبائی انتظامیہ اور پولیس کی تعریف کی ہے ۔
انہوں نے آج (اتوار) ایک ٹویٹ میں کہاکہ شائقین نے اپنے جوش وجذبے سے ٹورنامنٹ میں جان ڈالی ۔