Thursday, 25 April 2024, 08:38:23 am
صدر کا سکولز نہ جانے بچوں کو تعلیمی نظام میں لانے کی ضرورت پر زور
March 19, 2023

فائل فوٹو

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سکولز نہ جانے والے تمام بچوں کو تعلیمی نظام میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ صوبوں کی طرف سے اپنے صوبائی بجٹ کا تقریبا 25فیصد حصہ تعلیم پر خرچ کرنے کے باوجود 22لاکھ بچے تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں۔صدر نے کہا کہ پڑوسی ممالک موثر پالیسیوں اور اچھے حکومتی نظم ونسق کی بدولت تیزی سے ترقی کررہے ہیں لیکن پاکستان اس دوڑ میں پیچھے ہے۔