ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے مسئلہ فلسطین پرپاکستان کے موقف کوسراہاہے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے انقرہ میں اُن سے ملاقات کی، انہوں نے کہاکہ ترکی مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کے لئے پاکستان کی کوششوں کامعترف ہے۔ترک صدرسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان اورترک قیادت کے خیالات اوروژن میں ہم آہنگی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے استحکام کاذریعہ ہیں۔وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیراورفلسطین کے مسئلے پرترک صدرکے موقف کو سراہا۔