Thursday, 26 December 2024, 04:06:38 pm
 
نائب وزیراعظم کاجاگراں ٹو پن بجلی گھر کا دورہ،کام کی رفتار پراظہاراطمینان
June 19, 2024

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمداسحق ڈار نے آج (بدھ) آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں زیرتعمیر جاگران ٹو پن بجلی گھر کادورہ کیا۔ انہیں پچاس میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل اس منصوبے کی تعمیر پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ جاگران ٹو پن بجلی گھر پر کام منصوبے کے مطابق جاری ہے اور یہ آئندہ سال مکمل ہوجائے گا۔ منصوبے پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے یہ معاملہ ایکنک میں اٹھانے کا وعدہ کیا تاکہ اس حوالے سے فوری منظوری حاصل کی جاسکے۔نائب وزیر اعظم نے جاگران ٹو منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اورپاکستانی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرز، ٹیکنیشز اور دوسرے کارکنوں کو وزیر اعظم شہبازشریف اورحکومت کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے مکمل تعاون اور سکیورٹی کا یقین دلایا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس منصوبے سے آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا اور روزگار ،تعلیم، زراعت، صنعت اور سیاحت کے شعبوں میں ترقی سے مقامی افراد مستفید ہونگے۔